Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ سے پاکستانی فوج کا حوالدار ہلاک

پاکستان فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر انڈین فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک حوالدار ہلاک اور کئی شہری زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے انڈین فوج نے  سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال ، بٹل ، جنڈ روٹ ، ستوال اور خنجرسیکٹرز میں بلااشتعال راکٹ اور مارٹر فائر کئے ۔شہری آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہتے ہیں 

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فوج نے فائرنگ پر مؤثر جوابی کارروائی کی اور ان چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی۔ جوابی کارروائی میں انڈیا کی فوجی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکستان فوج کا حوالدار منظور عباسی ہلاک جبکہ تین خواتین سمیت چار شہری زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان امریکہ کے پہلے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں۔

شیئر: