Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو طرفہ تعلقات کو توسیع دیں گے، وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے اہم معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کیا ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و معاشی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ان کے چچا پرنس بندر بن عبدالعزیز السعود کی وفات پر تعزیت بھی کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب تمام شعبوں میں مضبوط شراکت داری کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو توسیع دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مفادات کے تمام معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ملکوں کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

شیئر: