Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے 1997ءکے بعد پہلی حج پرواز جدہ پہنچ گئی

امریکہ سے 1997ءکے بعد پہلی حج پرواز جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی۔کولمبس اوہائیو ائیرپورٹ سے امریکہ کی میامی ائیرلائنز طیارے نے 168عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا۔
الشرق الاوسط کے مطابق جدہ ہوائی اڈے ، وزارت حج و عمرہ اور امریکی قونصلیٹ کے عہدیداروں نے امریکی عازمین حج کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ انہیں گلدستے ، تحائف اور حج لٹریچر پیش کیا۔
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالہادی ا لمنصوری نے بتایا کہ ان کے محکمے نے امریکی ائیرلائنز کی حج پرواز کوضروری سہولتیں فراہم کیں ۔اس سے امریکہ کی دیگر ائیرلائنز کو سعودی عرب کےلئے پروازیں چلانے کی راہ ہموار ہو گی ۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان پروازیں چلانے میں آسانی ہو گی ۔
المنصوری نے توجہ دلائی کہ سعودی حکومت فضائی نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا دھیان رکھتی ہے ۔

یاد رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 1979ءسے حج پروازوں کا سلسلہ بند پڑ ا ہوا تھا تاہم اس کا باعث کوئی سیاسی معاملہ نہیں تھا بلکہ امریکہ سے تجارتی بنیادوں پر امریکی ائیر لائنز حج پروازیں نہیں چلا رہی تھیں۔ امریکہ سے سعودی عریبین ائیر لائنز السعودیہ ، متحدہ عرب امارات کی الاتحاد اور قطری ائیر لائنز قطریہ عازمین حج کوسفر کی سہولت فراہم کرتی رہی ہیں۔
 

شیئر: