Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر سے ایرانی حج وفد کے سربراہ کی ملاقات

​​امسال 88ہزار ایرانی فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب پہنچیں گے ۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن سے جمعہ کو ایرانی حج تنظیم کے سربراہ علی رضا رشیدیان نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ ایرانی عازمین حج کے امور پر بات چیت کی ۔
اخبار 24 اور العربیہ نیٹ کے مطابق امسال 88ہزار ایرانی فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب پہنچیں گے ۔ان میں سے 13ہزار سے زیادہ جدہ کے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ائیرپورٹ اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستے مملکت پہنچ چکے ہیں۔
 سعودی حکام نے ایرانی عازمین حج کی کارروائی جدید ٹیکنالوجی اور تجربہ کار عملے کی مدد سے تیزی سے نمٹائی ۔دنیا بھر سے آنیوالے عازمین حج کی طرح ایرانی عازمین حج کے بھی فنگر پرنٹس اورآنکھوں کا عکس لیا گیا۔ویکسین سرٹیفکیٹ دیکھے گئے ۔کسٹم کی کارروائی بھی سرعت کے ساتھ نمٹائی گئی۔
آرٹی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے 2018ءکے مقابلے میں امسال ایرانی عازمین حج کو پیش کی جانیوالی خدمات کا معیار زیادہ بہتر پایا۔
سعودی عرب میں ایرانی قو نصلیٹ یا ایرانیوں کے امور کے نگران دفتر کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بری ، بحری اورفضائی راستوں سے جمعرات کی رات تک 1423230عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں ۔

شیئر: