Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’ایران سے تنازعات حل کرنا چاہتے ہیں‘

امید ہے ایرانی حکام مذاکرات اور مسائل کے حل پر راضی ہوجائیں گے۔ 
 امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ الجھنے کے چکر میں نہیں۔ امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔
 روسی خبر رساں ادارے ’آر ٹی‘ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کو امریکی افواج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سفارتی چینلز کے ذریعے ایرانیوں کے ساتھ تنازعات طے کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نہیں کہہ سکتا کہ ہم بحران پر قابو پا چکے ہیں تاہم حالات فطری شکل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘
امریکی وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ ایرانی حکام مذاکرات اور مسائل کے حل پر راضی ہوجائیں گے۔ 

امریکی  ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے20 جون کو امریکی جاسوس ڈرون گرائے جانے کے واقعہ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ ایران کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گرایا گیا جبکہ امریکہ کا اصرار تھا کہ ڈرون بین الاقوامی سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعہ کے بعد ایران کے اسٹریٹجک ٹھکانوں پر بمباری کا حکم دیا تھا تاہم عمل درآمد سے چند منٹ قبل اسے واپس لے لیا۔ بعدا زاں امریکہ نے ایران پر مزید پاپندیاں عائد کیں ۔

شیئر: