Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا ، لبنانی صدر 

اقوام متحدہ کے رابطہ کار کی صدر میشال عون سے ملاقات ۔
لبنانی صدر میشال عون نے انتباہ دیا ہے کہ اسرائیل کو لبنان پر کسی بھی حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔
اسکائی نیوز کے مطابق لبنانی صدر سے جمعہ کو اقوام متحدہ کے رابطہ کارنے ملاقات کی ۔اس موقع پر صدر میشال عون نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری اور اس کے اتحاد و سالمیت پر کسی بھی حملے کا جواب خود کے دفاع کے اصول کے تحت دیا جائے گا ۔حملے سے پیدا ہونیوالے تمام مسائل کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا ۔ 
میشال عون نے مزید کہا کہ اسرائیل کا حملہ اقوام متحدہ کی قرار داد نمبر1701ءکے اجراءکے بعد جھڑپوں کے ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

حزب اللہ اسرائیلی ٹھکانوں پر جلد حملہ کرنیوالی ہے۔اسرائیلی ویب

دریں اثناءروسی خبررساں ادارے آر ٹی کے مطابق عبرانی چینل ’12‘ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اندازے یہ ہیں کہ حزب اللہ اسرائیلی ٹھکانوں پر جلد حملہ کرنیوالی ہے۔
اسرائیلی ویب ’مفزاک لائف‘کے مطابق اسرائیلی کمانڈروں کا خیال ہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ دنوں افیفیم چھاﺅنی میں اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا تھا وہ آخری نہیں ہو گا ۔ حزب اللہ نیا حملہ کرے گی ۔اسرائیلی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال نمٹنے کےلئے لبنانی سرحدوں پر پوری طرح چوکس ہے۔
 اسرائیل نے لبنانی سرحدوں پر 6کلومیٹر کے دائرے میں فضائی سرحدیں بند کر رکھی ہیں ۔ ان میں مزید توسیع ہو گی ۔اسرائیل میزائل حملے روکنے کےلئے پیٹریاٹ نصب کر رہا ہے ۔ پورے علاقے میں اسرائیلی ڈرونز 24گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں ۔

شیئر: