Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایماندار ایشیائی ٹیکسی ڈرائیور کی پذیرائی

 ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم نے کہا کہ یہ میری زندگی کا یادگار واقعہ ہے اور اس پر مجھے فخر ہے
دبئی پولیس نے ایشیائی ٹیکسی ڈرائیور کو اسکی ایمانداری پراعزاز سے نوازا ہے ۔ ڈرائیور محمد ناظم نے اپنی ٹیکسی میں فٹبال کلب خورفکان کے برازیلین سٹرائیکر بسمارک فریراکا پیسوں سے بھرا بیگ دبئی پولیس کے حوالے کیا تھا۔ جو برازیلین سٹرائیکر بھول گیا تھا۔
گلف نیوز اور خلیج ٹائمز کے مطابق محمد ناظم کو ٹیکسی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنے دفتر میں طلب کیا جہاں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ دیگر ڈرائیور بھی موجود تھے۔پولیس افسر نے سارا واقعہ بیان کرتے ہوئے محمد ناظم کو اعزاز سے نوازا اور اس کی تعریف کی۔

 کسی کا گمشدہ سامان آپ کو ملے تو فوراً پولیس کے سپردکرکے تعاون کیا جائے

اس موقع پر محمد ناظم نے کہا کہ وہ ڈیوٹی پر تھا اور جب ایک مسافر کو منزل پر چھوڑنے کے بعد اتفاقاًپچھلی سیٹ پر نظر پڑی تو دیکھا کہ بیگ پڑا ہوا ہے مگر کافی آگے جاچکا تھا اسلئے بیگ کو قریب ترین پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا۔ جس پر پولیس نے بتایا کہ وہ بعد میں اسے کال کریں گے۔
محمد ناظم کا کہنا ہے کہ مجھے حیرت اس وقت ہوئی جب2دن بعد دبئی پولیس کی ایک ٹیم اپنے افسران اور ساتھی ڈرائیوروں کے سامنے میری عزت افزائی کرنے کے لئے کمپنی میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مجھ سے ملے۔
محمد ناظم نے کہا کہ مجھے آج اس واقعہ پر فخر محسوس ہورہا ہے اور یہ میری زندگی کا یادگار واقعہ ہے جسے میں بھول نہ پاﺅں گا۔
اس موقع پر محمد ناظم نے اپنے ساتھیوں اور عوام سے کہا کہ کسی کا گمشدہ سامان اگر آپ کو ملے تو فوراً پولیس کے سپردکرکے ان سے تعاون کریں۔

 

شیئر: