Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی بیلٹ کی پابندی کن ماڈلز کی گاڑیوں پر

کیا حفاظتی بیلٹ باندھنے کی پابندی نئی پرانی تمام گاڑیوں پر ہے
سعودی محکمہ ٹریفک کاکہنا ہے کہ 1985ءسے پہلے ماڈل والی گاڑیوں پر حفاظتی بیلٹ باندھنے کا قانون نافذ نہیں ۔یہ گاڑیاں حفاظتی بیلٹ کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
اگر ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں یا اگلی نشست پر بیٹھنے والوں نے حفاظتی بیلٹ نہ باندھی تو ان پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا ۔
عاجل ویب کے مطابق کئی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے محکمہ ٹریفک سے دریافت کیا تھا کہ کیا حفاظتی بیلٹ باندھنے کی پابندی نئی پرانی تمام گاڑیوں پر ہے ؟بعض ڈرائیوروں نے بتایا کہ ان کی گاڑی پرانی ہے اس کے باوجود ان پر حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کا جرمانہ آگیا ۔ایسا کیوں ہے؟

1985ءسے پہلے ماڈل والی گاڑیوں پر حفاظتی بیلٹ باندھنے کا قانون نافذ نہیں

محکمہ ٹریفک نے استفسارات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی بیلٹ نہ باندھنا ٹریفک خلاف ورزی ہے ۔ یہ 1985ءاور اسکے بعد کی گاڑیوں کے تمام ماڈلز پر نافذ کی جا رہی ہے ۔اس سے پہلے کے ماڈلز کی گاڑیوں پر یہ خلاف ورزی لاگو نہیں ۔
حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کا جرمانہ 150ریال سے لیکر 300ریال تک ہے ۔یہ جرمانہ پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر لیا جا تا ہے ۔30دن کے اندر اندر خلاف ورزی دہرانے پر انتہائی جرمانہ لیا جاتا ہے یا 24گھنٹے کےلئے گاڑی محکمہ اپنا تحویل میں لے لیتا ہے اور کبھی کبھی یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاتی ہیں۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر نہ صرف یہ کہ ڈرائیور پر جرمانہ ہوتا ہے اگلی نشست پر بیٹھنے والے سے بھی حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں یہ جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ۔جرمانے کا اندراج گاڑیوں کے مالکان کے نام سے ہوتا ہے یا ان لوگوں کے نام سے ہوتا ہے جن کے پاس گاڑی چلانے کا مختار نامہ ہوتا ہے ۔
 

شیئر: