Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستانی کشمیر بننے کے ذمہ دار نہرو‘

امت شاہ کے بقول آرٹیکل 370 کا خاتمہ ابھی ابتدا ہے۔ فوٹو: روئٹرز
انڈیا کے وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امت شاہ نے کشمیر کا ایک حصہ پاکستان کے زیر انتظام آنے پر ایک بار پھر  انڈیا کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق اتوار کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’پاکستانی کشمیر وجود میں نہ آتا اگر جواہر لال نہرو ہمسایہ ملک کے ساتھ جنگی بندی کا حکم نہ دیتے، یہ ان کی غلطی تھی۔‘
خیال رہے کہ جواہر لال نہرو انڈیا کے پہلے وزیر اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور  انڈیا   کی تحریک آزادی کے اہم کردار تھے۔ وہ  1947 سے 1964 تک انڈیا کے وزیر اعظم رہے تاہم ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل میں زیادہ سنجیدگی نہیں دکھائی۔

نہرو انڈیا کے پہلے وزیر اعظم اور گانگریس کے رہنما تھے۔ فوٹو: دی اکنامک ٹائمز

امت شاہ نے مزید کہا کہ کشمیر کا معاملہ جواہر لال نہرو کے بجائے اس وقت کے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی کو خود دیکھنا چاہیے تھا۔ ’جنگ بندی کے حکم کے بعد نہرو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 35 کے مطابق اقوام متحدہ میں چلے گئے، اگر انہوں نے آرٹیکل 51 پڑھا ہوتا تو آج پاکستانی کشمیر بھی انڈیا کا حصہ ہوتا۔‘
انڈین وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے ہمارا کام بھی ختم نہیں ہوگیا بلکہ ہمار کام اب شروع ہوا ہے۔‘
ان کے بقول کانگریس بے شرمی سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کی مخالفت کر رہی ہے لیکن بی جے پی ملک کو قومیت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔ ’گانگریس آرٹیکل 370 پر سیاست کرتی ہے لیکن ہمیں اس میں سیاست نظر نہیں آتی۔‘

کشمیر میں پانچ اپریل کے بعد سے کرفیو نافذ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

امت شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان سے انڈیا آنے والے وزیر اعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم (منموہن سنگھ، آئی کے گجرال) کے عہدوں تک پہینچ گئے مگر انڈیا سے کشمیر جانے والوں کو آج تک ووٹ ڈالنے کا حق بھی نہیں ملا لیکن اب یہ لوگ بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ انڈین وزیر داخلہ ماضی میں بھی نہرو اور انڈین نیشنل گانگریس کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایسے متنازع بیان دیتے رہے ہیں۔
رواں سال فروری میں بھی انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’1947 میں جب ہماری فوج پاکستانی کشمیر کو فتح کرنے گئی تھی تو اسے جواہر لال نہرو نے روکا تھا۔‘

شیئر: