Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’سعودی عرب کا امن اورسلامتی انتہائی اہم‘

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں بحرین کے شاہ نے ملاقات کی ہے فوٹو واس
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے بھر پور صلاحیت ر کھتا ہے۔ وہ جدہ کے قصر سلام میں بحرین کے شاہ حمد بن عیسی سے ملاقا ت کر رہے تھے ۔
 دونوں رہنماﺅں نے خطے کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بحرینی شاہ کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پر شاہ بحرین حمد بن عیسی نے آرمکو پلانٹس پر کی جانے والی تخریبی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن وسلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ۔

بحرین ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ فوٹو واس

انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ بحرین ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ 
 شاہ بحرین نے مزید کہا کہ جو بھی سعودی عرب کی امن وسلامتی کا دشمن ہوگا وہ ہمیں بھی کسی طرح قابل قبول نہیں۔ ہمارے نزدیک سعودی عرب کا امن اورسلامتی انتہائی اہم ہے ۔
اس موقع پر گورنر مکہ مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔
دریں اثناءعرب نیوز نے انڈسٹری ذرائع کے حوالے سے بتایا سعودی عرب آرامکو کے ابقیق اور خریص پلانٹس پر ہونے والے حملوں کے بعد متاثرہ تیل پیداوارمیں سے75 فیصد بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا۔آئندہ ہفتے تیل کی پیداوار مکمل طور پر شروع ہوجائے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: