Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی باشندے پر بھیڑ چوری کا مقدمہ

عدالت کو بتایا کہ اس پر غلط الزام لگایا ہے۔فوٹو بشکریہ امارت ٹوڈے
امارات میں مقیم ایک ایشیائی باشندے کو فارم ہاؤس سے بھیڑ چوری کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔
امارات ٹوڈے کے مطابق راس الخیمہ کی عدالت میں پولیس نے ایک مقدمہ کا چالان بھیجا جس میں مدعی ایک فارم ہاوس کا ملازم ہے۔
مدعی کا کہنا تھا کہ اس نے ایک اجبنی شخص کو دیکھا کہ وہ فارم ہاوس میں آیا اور بھیڑ چرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ملازم نے اجنبی کو بھیڑ چرانے کی کوشش کرتے دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی ساتھ ہی اس نے اجنبی شخص کے فرار ہونے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔

 ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس پر فارم ہاؤس کے ملازم نے غلط الزام لگایا ہے۔ فوٹو امارت ٹوڈے    

فارم ہائوس کے ملازم نے ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو کہا تھا کہ وہ ملزم کو جانتا نہیں اور کوئی دوسرا بھی اس کا واقف کار فارم ہائوس میں کام نہیں کرتا۔ 
پولیس نے ملزم کو فارم ہاؤس سے گرفتار کرکے اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔ عدالت میں ملزم نے الزام سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھیڑ چوری نہیں کی بلکہ وہ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد  بازار جا رہا تھا کہ راستے میں فارم ہاؤس میں کام کرنے والے ایک واقف کار سے ملنے کے لیے رک گیا۔
ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس پر فارم ہائوس کے ملازم نے غلط الزام لگایا ہے۔
عدالت میں پیش کیے جانے والے چالان میں کہا گیا تھا کہ ملزم نے فارم ہاؤس سے بھیڑ چرانے کی کوشش کی جسے وہاں کے ملازم نے ناکام بنا دی۔ چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نماز جمعہ کی ادائیگی کے کافی دیر بعد فارم ہائوس میں گیا تھا۔ 
عدالت نے کیس مزید دلائل سننے کے لیے آئندہ سماعت تک کے لیے ملتوی کر دیا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: