Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الازھر: کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے حفظ قرآن

پروگرام کا آغاز ایک سال قبل کیا گیا تھا ۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
 مصر میں دنیا کی سب سے بڑی اسلامی جامعہ الازھر طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرنے میں مدد کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔
’ا لیکٹرانک کتا ب‘ نامی کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے طلبہ کو قرآن مجید حفظ کرنےمیں مدد ملے گی۔
 عرب نیوز کے مطابق دنیا کی سب سے قدیم مسجد یونیورسٹی نے اس پروگرام کے کے لیے عرب دنیا کے معروف قاری شیخ محمود خلیل الحصری کی آواز استعمال کی ہے ۔ اس کے لیے ان کے اہل خانہ سے اجازت لی گئی ہے۔
اس منصوبے کا آغاز ایک سال پہلے ہوا تھا۔الازھرکے شعبہ ای لرننگ کے سربراہ فائز نصر نے کہا کہ اس پروگرام کو جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن کمپوٹرزنے ڈیزائن کیا ہے۔ 

الازھر، نوجوانوں کو قرآن مجید حفظ کرنے میں مدد کرے گی ۔ فوٹو:الیوم السابع

 فائز نصر کے مطابق اس پروگرام کا آغاز ایک سال قبل کیا گیا تھا جو تین مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلا مرحلہ پرائمری اسکول کے طلبہ کے لیے الازھر قرآن نصاب ہے جس میں شیخ ا لحصری کی آواز میں تلاوت قرآن کریم کے رموز بتائے گئے ہیں۔ اسے قرآن کریم کے آسان تر جمے کے ساتھ پیش کیا گیا۔
  سیکنڈری اسکول کے طلبہ کے لیے الازھر قرآن نصاب کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ اسے نظر ثانی کے لئے اسلامک ریسرچ کمپلیکس بھیجا گیا ہے۔تیسرا مرحلہ ثانوی طلبہ کے لیے ہے جس پر ابھی کام جار ی ہے۔ 
 انہوں نے مزید بتایا کہ جو کوئی اس پروگرام کو قرآن حفظ کرنے کےلیے استعمال کرنا چاہتا ہے وہ اسے الازھر کی سرکاری ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتا ہے۔
 الازھرکے اسکالر احمد تاج الدین نے بتایا کہ الیکٹرانک کتاب الازھر کی نئی کوشش ہے جو اپنے طلبہ کےلیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے قرآن مجید حفظ کرنے کے عمل کو آسان بنائے گی۔ پروگرام کا ایک فائدہ یہ ہے کہ طلبہ اسے آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ قرآنی آیات کو ہر گریڈ کے نصاب کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے۔

 ا یپلی کیشن ا ینڈرائیڈ فون پر بھی ڈاون لوڈ کی جا سکے گی ۔ فوٹو:الیوم السابع

 یہ پروگرام طلبہ کو ایک سے زیادہ مرتبہ آیات کی تلاوت کرکے انہیں قرآن مجید حفظ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ پروگرام آسان ترجمہ بھی فراہم کرتا ہے۔
 احمد تاج الدین کے مطابق جب الازھر نے اسلامی ریسرچ کمپلیکس کے تعاون سے پر ائمری اسکول کے طلبہ کے لئے پروگرام کا آغاز کیا تو اس کا مقصد انھیں قرآن مجید حفظ اور تلاوت کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا ہدف گریڈ ایک سے چھ تک پرائمری اسکول کے طلبہ ہیں۔ کمپیوٹر پروگرام سے قرآن کریم حفظ کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ طلبہ آیات کو ایک سے زیادہ مرتبہ دہرا سکتے ہیں۔
 انہوں نے واضح کیا کہ یہ پروگرام ونڈوز کے مختلف ایڈیشن استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرپر چلتا ہے۔ ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ بغیر وائی فائی کنکشن کے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
 پروگرامر سید محمود سلیم نے عرب نیوز کو بتایا عالم عرب کے معروف قاری شیخ حسن سکندری کی آواز میں وڈیو اقساط بھی ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ اس کا مقصد الازھر کے طلبہ کے ساتھ تمام مسلمانوں کو حفظ قرآن میں مدد فراہم کرنا ہے۔ 
مصری اخبار ’الیوم السابع ’کے مطابق منصوبے کا ابتدائی خاکہ الاھزرکے سیکریٹری شیخ صالح عباس نے پیش کیا تھا ۔ اس منصوبے کا آغاز گزشتہ بر س کیا گیا تھا ۔
’الیکڑک کتاب‘ کی ا یپلی کیشن ا ینڈرائیڈ فون پر بھی ڈاون لوڈ کی جا سکے گی ۔ الیکڑانک کتاب الاھزر کی جانب سے حفظ قرآن کرنے والے طلبہ کے لیے پیش کیے جانے والا مثالی تحفہ ہے۔

شیئر: