Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلفی کی کوشش میں دلہن ڈوب کر ہلاک

چار افراد کے سیلفی لیتے ہوئے ڈوبنے کا واقعہ ریاست ہریانہ میں پیش آیا۔ فوٹو: ان سپلیش
انڈیا میں ایک نو بیاہتا خاتون اور ان کے خاندان کے دیگر تین افراد دریا کنارے سیلفی لینے کی کوشش میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق چار افراد کے سیلفی لیتے ہوئے ڈوبنے کا واقعہ انڈیا کی ریاست ہریانہ میں پیش آیا ہے۔
خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ایک پولیس آفیسر کے حوالے سے بتایا کہ دلہن سمیت چھ لوگوں کا گروپ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کے لیے دریا کنارے کھڑا تھا۔  
اس دوران ان میں سے ایک خاتون نے دریا کے اندر پانی میں موجود گھڑے میں قدم رکھ لیا جس سے ان کا پاؤں پھسل گیا۔

اس سال مئی میں تین نوجوان کو ٹرین کی پٹری پر سیلفی لینے ہوئے ایک چلتی ٹرین نے کچل دیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی

 پولیس آفیسر کے مطابق جب خاتون کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گرنے لگی تو انہوں نے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی کھینچ لیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے ان میں سے ایک عورت کو بچا لیا۔ تاہم ان کی بیوی اور ایک 14 سالہ لڑکے سمیت باقی تمام افراد ڈوب گئے۔

 

ماہرین تواتر کے ساتھ متنبہ کر رہے ہیں کہ نوجوانوں کا سوشل میڈیا کا بڑھتا جنون انہیں سیلفی لینے کے لیے کسی بھی حد تک جانے پر مجبور کر رہا ہے تاکہ وہ ان سیلفیز کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر سکیں۔
اس سال مئی میں تین نوجوان کو ہریانہ ہی میں ٹرین کی پٹڑی پر سیلفی لینے ہوئے ایک چلتی ٹرین نے کچل کر ہلاک کیا تھا۔

 

اسی طرح 2017 میں جنوبی ریاست کرناٹکا میں ریلوے پل پر سیلفی لیتے ہوئے تین نوجوان اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب ایک ایکسپریس ٹرین نے ان کو ہٹ کیا تھا۔ اسی سال اوڑیسا میں ہاتھی نے ایک آدمی کو سیلفی لینے کی کوشش میں کچل دیا تھا۔
گذشتہ سال آل انڈین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انڈیا میں 2011 سے 2017 کے دوران سیلفی لیتے ہوئے 259 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
تحقیق کے مطابق اس دورانیے میں سیلفی لینے ہوئے سب سے زیادہ ہلاکتیں انڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔ دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر امریکہ اور چوتھے پر پاکستان تھا۔
انڈین خبروں کے لیے ’’اردو نیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: