Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈرائڈ فونز جو آپ کی جیب پر بھاری نہیں

کم بجٹ میں موبائل فون خریدنا ایک مسئلہ لگتا ہے۔ فوٹو: پکسابے
موبائل فون، دورِ حاضر کی اہم ترین ضرورت ہیں، لیکن اگر بجٹ پر ہاتھ  ہلکا رکھ کر اچھا موبائل خریدنا ہو تو کیا کِیا جائے؟اِس مشکل کے حل میں مدد کے لیے مارکیٹ میں ٹاپ 7 موبائل فونز دستیاب ہیں جو 20,000 روپے سے کم قیمت میں خریدے جا سکتے ہیں۔
ٹیکنو سپارک 4  

ٹیکنو سپارک 4 اینڈرائڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 6.52 ڈسپلے، 720 * 1500 ریزولوشن اور 4000 ملی ایمپئر آورز بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔ دو گیگا ہرٹز کا قواڈ کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم اس میں موجود ہیں۔ اِس میں 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج ہے اور 128 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اور اِس کا فرنٹ کیمرا 8 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا رکھا گیا ہے۔ ٹیکنو سپارک 4 کی قیمت ہے 15,999 روپے ہے۔
اِنفِنِکس ہاٹ 8

 
 16,999 روپے میں اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 6.52 اِنچ ڈسپلے 720 * 1600 ریزولوشن سے مُزیّن ہے۔ اِس میں 2 گیگا ہرٹز کا قواڈ کور پروسیسر اور 2 جی بی ریم موجود ہے مزید اِس میں 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 256 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔علاوہ ازیں بیٹری 5000 ملی ایمپئر آورز کی استعمال کی گئی ہے مطلب آپ ایک دن سے زیادہ بنا چارج کیے موبائل استعمال کر سکتے ہیں اور فرنٹ کیمرا 8 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا رکھا گیا ہے۔
نوکِیا 3.2

 
نوکِیا 3.2 میں اینڈرائڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم،  720 * 1520ریزولوشن کیساتھ 6.2 اِنچ ڈسپلے، 1.8 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پروسیسر اور 2 جی بی ریم  موجود ہے ۔ اِس میں16 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 400 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ مزید اِس میں بیٹری 4000 ملی ایمپئر آرز کی استعمال کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ 5 میگا پِکسلز فرنٹ کیمرا  اور 13 میگا پکسلز بیک کیمرا سے مزین ہے۔ اِن سب فیچرز کیساتھ نوکیا 3.2 کی قیمت ہے 18,299 روپے۔  
نوکِیا 2.2

 
یہ فون 18,700 روپے میںاینڈرائڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم،5.71 ڈسپلے اور 720 * 1520ریزولوشن کیساتھ  آتا ہے۔ 2.0 گیگا ہرٹز کا قواڈ کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم ایک اچھی سپیڈ کو یقینی بناتے ہیں۔ میمری میں 32  جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 400 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔بیٹری 3000 ملی ایمپئر آرز کی رکھی گئی ہے جو  لمبے عرصے تک چل سکتی ہے۔ اِس کے علاوہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا ہے۔
اوپو اے 1 کے

 
اوپو اے 1 کے 18,999 روپے میں اینڈرائڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 6.1 ڈسپلے ، 720 * 1560 ریزولوشن 2 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پروسیسر اور 2 جی بی ریم کیساتھ آتا ہے۔ اِس میں 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 256 جی بی تک کا میموری کارڈ استعمال ہو سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 8 میگا پکسلز کا ہے اور بیٹری 4000 ملی ایمپئر آرز کی استعمال کی گئی ہے۔
رئیل می سی 2

 
رئیل می سی 2 کی قیمت 19,999 روپے ہے۔ یہ اینڈرائیڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 6.1 ڈسپلے 720 * 1560 ریزولوشن کیساتھ آتا ہے۔ 2 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور پروسیسر اور 3 جی بی ریم ایک اچھی سپیڈ کا تعین کرتے ہیں۔ یہ 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 256 جی بی تک کا میموری کارڈ سپورٹ کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ 4000 ملی ایمپئر آرز کی بیٹری کیساتھ آتا ہے اور اِسکا فرنٹ کیمرا 5 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا ہے۔
 ہُواوے وائے 5

 
ہُواوے وائے 5 19,999 روپے میںاینڈرائڈ 9 (پائی) اوپریٹنگ سسٹم، 5.71 اِنچ ڈسپلے اور 720 * 1520ریزولوشن کیساتھ آتا ہے۔ اِس میں 2.0 گیگا ہرٹز کا قواڈ کور پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 3020 ملی ایمپئر آرز  کی بیٹری استعمال کی گئی ہے۔ مزید اِس میں 16 اور 32 جی بی اِنٹرنل سٹوریج اور 256 جی بی تک کا میموری کارڈ استعمال ہو سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پِکسلز اور بیک کیمرا 13 میگا پکسلز کا ہے۔
 

شیئر: