Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی دھند کی لپیٹ میں، ولی عہد کی دلکش عکاسی

دبئی ائیرپورٹ اور دیگر علاقوں کو دھند کی دبیز طے نے لپیٹ میں لئے رکھا۔فوٹو۔خلیج ٹائمز
دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد المختوم نے دبئی کی فلک بوس عمارتوں کی خوبصورت فوٹو گرافی کر کے سوشل میڈیا کے اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ان تصاویر اور ویڈیو گرافی میں دبئی شہر دھند کی لپیٹ میں نظر آرہا ہے جبکہ فلک بوس عمارتیں دھند کی تہ سے اوپر ہیں۔ ان تصاویر میں دبئی نہایت حسین اور دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے۔

ولی عہد شیخ حمدان نے لکھا ہے کہ آج دبئی ایسا خوبصورت لگ رہا ہے۔ فوٹو خلیج ٹائمز

اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے تصاویر کے ساتھ ولی عہد شیخ حمدان نے لکھا ہے کہ آج دبئی ایسا خوبصورت لگ رہا ہے۔ سوشل اکاﺅنٹ کے ذریعے ان کا دوستوں کو یہ بھی پیغام ہے ’ہر تصویر میں ایک کہانی ہوتی ہے اور کہانی میں ایک لمحہ جسے میں آپ کے ساتھ بانٹنا پسند کرتا ہوں۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

#Spectacular view #Dubai #MyDubai ☁️☁️ #دبي

A post shared by Fazza (@faz3) on

سنیچر کو دن کے ابتدائی اوقات میں دھند کی دبیز طے نے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ، المختوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ، شارجہ ائیرپورٹ، ابوظبی العین شارع، عجمان اور دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔

’ہرتصویر میں ایک کہانی ہوتی ہے اور کہانی میں ایک لمحہ جسے آپ کے ساتھ بانٹنا پسند کرتا ہوں۔‘ فوٹو خلیج ٹائمز

 ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کے اپنے شوق کی تکمیل کے لیے نہ صرف دبئی بلکہ دنیا بھر کے مختلف حسین مقامات کی دیدہ زیب عکاسی کرکے اسے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوستوں اور عوام کے ساتھ شیئرکرتے ہیں۔ دبئی کی صبح کے دلکش مناظر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔
 

شیئر: