Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اہلیہ مریم نواز پہلے ہی نیب کے ایک مقدمے میں زیر حراست ہیں۔
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے پر دفعہ 124 اے کے تحت مقدمہ 11 اکتوبر کو درج کیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ وہ بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے جہاں راوی ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری آمرانہ اور فسطائی سوچ ہے۔
انہوں نے کہا ’جیسے جیسے آزادی مارچ کی تاریخ قریب آ رہی ہے حکومت کی بوکھلاہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔‘
بیان کے مطابق ’کیپٹن صفدر کے والد ہسپتال میں ہیں، ایسے موقع پر بیٹے کو گرفتار کر لینا چھوٹی ذہنیت ہے۔‘
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنما کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اہلیہ مریم نواز پہلے ہی نیب کے ایک مقدمے میں زیر حراست ہیں۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: