Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور ہالینڈ کا سنسنی خیز میچ برابر

ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ہالینڈ کے مابین پہلا میچ چار چار گول سے برابر ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان کا اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا تمام تر انحصار اتوار کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری میچ پر ہوگا۔
سنیچر کو ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوا۔
پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان ہالینڈ کی برتری ختم کرنے میں کامیاب رہا اور میچ دو دو گول سے برابر تھا۔ اس ہاف میں پاکستان کی طرف سے پہلا گول مبشر علی نے پانچویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول غضنفر علی نے پنلٹی کارنر پر کیا۔

پاکستان نے پورے میچ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: پی ایچ ایف

ہالینڈ کی جانب سے منک وین ڈر ویرڈن نے 20ویں منٹ میں پنلٹی سٹروک پر گول کیا جبکہ 21ویں منٹ میں بیورن کیلرمین نے گول کرکے ہالینڈ کو 1۔2 کی برتری دلائی۔
دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخری منٹ تک پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار  گول سے برتری حاصل تھی تاہم میچ کے آخری منٹ میں ہالینڈ نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ چار چار گول سے برابر کر دیا۔

اتوار کا میچ جیتنے والی ٹیم اولمپیکس کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ فوٹو: پی ایچ ایف

پاکستان کی جانب سے مبشر علی، غضنفر علی، محمد رضوان اور علی مبشر نے ایک ایک گول کیا۔ اتوار کو ہونے والے میچ میں  ناکامی کی صورت میں گرین شرٹس مسلسل دوسری بار اولمپکس کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں