Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کے لیے سعودیوں کا اعتراف خدمت

محمد حفیظ کے لیے خصوصی طور پر سعودی لباس تیار کیا گیا ۔فوٹو ۔ اخبار 24
سعودی عرب کی وزارت ماحولیات و پانی میں 40 برس خدمات انجام دینے والے پاکستانی کارکن محمد حفیظ شریف اپنے  سعودی ساتھیوں کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب میں آبدیدہ ہو گئے۔
محمد حفیظ  اپنے اعزاز میں  منعقدہ شاندار تقریب دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ ساتھیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا " سعودی عرب کے لیے ہمیشہ دعا گو ہوں۔ مملکت کی یادیں میرے دل میں ہمیشہ تازہ رہیں گی ۔ یہاں مجھے بے حد خلوص اور پیار ملا جسے میں کبھی فراموش نہیں کر  سکتا"۔
تقریب کی وڈیوسوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر وائرل ہو گئی جسے چند گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد  افراد نے دیکھا اور محمد حفیظ کی خدمات کو سراہتے ہو ئے انکے ساتھیوں کی بھی تعریف کی جنہو ںنے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ 
الوداعی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئے جس پر ساتھیوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستانی کارکن کا کہنا تھا" سعودی عرب مجھے اپنے وطن جیسا عزیز ہے یہاں سے جڑی ہر یاد میرے دل پر نقش ہے ۔ مملکت میں 4 دہائیاں ایسے گزر گئیں جسے ابھی یہاں آیا تھا "۔
واضح رہے پاکستانی کارکن محمد حفیظ مملکت کی کمشنری افلاج میں 40 برس مقیم رہے جہاں  انہو ںنے  وزارت ماحولیات و پانی میں خدمات انجام دیں۔
خدمات سے سبکدوش ہونے پر وزارت کے ساتھیوں نے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام ریجنل افسران اوراہلکاروں نے شرکت کی۔
محمد حفیظ کے لیے خصوصی طور پر سعودی لباس تیار کیا گیا۔ عربی لباس پہن کرانہو ںنے تقریب سے خطاب کیا اور مملکت میں گزری یادوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا دل بھر آیا۔ 
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے مل کر کیک کاٹا اور رخصت ہونے والے اپنے ساتھی کو یادگاری تحائف دیئے ۔ 

شیئر: