Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد : مظاہرے میں عراقی جوڑے کی شادی

مظاہرین نے شادی کے گیت گا کر نئے جوڑے کی خوشیاں دوبالا کردیں۔فوٹو المرصد
عراقی دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر میں مظاہرے کے دوران عراقی جوڑے نے شادی کر کے تناﺅ کو کم کردیا۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق عراقی جوڑے نے گزشتہ روز مظاہرے کے دوران دھوم دھام سے شادی کی ۔ مظاہرین نے شادی کے گیت گا کر نئے جوڑے کی خوشیاں دوبالا کردیں۔
 رکشہ ڈرائیوروں نے جلوس کی شکل میں دولہا اور دلہن کو ان کے گھر تک پہنچایا۔ 

 رکشہ ڈرائیوروں نے جلوس کی شکل میں دولہا اور دلہن کو گھر تک پہنچایا۔فوٹو المرصد

 عراقی جوڑا عروسی لباس میں مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھا۔
 واضح رہے کہ بغداد اور عراق کے مختلف صوبوں میں ایک ہفتے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
 اے ایف پی کے مطابق عراق کے انسانی حقوق کمیشن نے ہفتے کو جنوبی شہر بصرہ میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 120 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 
عراقی انسانی حقوق کمیشن کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کو بصرہ میں سیکڑوں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ اور شیلنگ کی ہے۔ زخمیوں کا ھسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔

عراقی جوڑا  مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھا۔فوٹو المرصد

 ھسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے التحریر اسکوائر میں ہفتے کی صبح ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ درجنوںزخمی ہیں ۔
 العربیہ نیٹ کے مطابق بصرہ میں جنوبی بندرگاہ ام قصر کی جانب جانے والی شاہراہوں پر ہزاروں افراد نے دھرنا دے رکھا ہے ۔ بندرگاہ پر گذشتہ بدھ سے تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔
مظاہرین نے بصرہ میں واقع مجنون آ ئل فیلڈ کی جانب جانے والی شاہراہ کو بھی بلاک کردیا ہے۔

شیئر: