Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20 بارش کی نذر

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 59 رنز سکور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا ہے۔ پاکستان نے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے جبکہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے تین اوورز میں 41 رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث میچ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
پاکستان کی اننگز میں بارش کی وجہ سے میچ 15 اوورز تک محدود کر لیا گیا تھا تاہم آسٹریلیا کی باری میں بھی بارش آگئی۔ آسٹریلیا کے اوپنر فنچ نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو ایک اوور میں دو چھکے اور دو چوکے لگا کر 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 59 رنز سکور کیے۔ انہوں نے 38 گیندوں کا سامنا ہے۔ بابر اعظم کا یہ بطور کپتان پہلا میچ تھا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تاہم پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دس کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔ فخر زمان بغیر کوئی رنز بنائے مچل سٹارک کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
حارث سہیل چار رنز بنا کر پویلین لوٹے تو وکٹ کیپر محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا۔ اس دوران بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو اس کو 15 اوورز تک محدود کر لیا گیا۔ اختتامی اوورز میں بابر اعظم سکور کو 107 رنز تک لے گئے۔

 

شیئر: