Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جماعت الدعوہ سے متعلق صورتحال کل واضح ہو گی،چوہدری نثار

اسلام آباد...وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کسی کوغائب کرنا حکومت کی پالیسی نہیں اور نہ اس پر عمل کیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جماعت الدعوہ کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت کچھ اقدامات کئے جانے تھے جو اب تک نہیں کئے گئے ۔حکومت کی طرف سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ منگل تک صورتحال واضح ہوگی۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے وزارت داخلہ نے جو کچھ کیا اسے منظر عام پر لانے کی ضرورت نہیں، سینیٹ میں میری تقریر ریکارڈ کا حصہ ہے۔ لاپتہ افراد کے خاندان نے وزارت داخلہ کے اقدامات کو سراہا ہے ۔ ایک سوال پر چوہدری نثار نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان نے کس طرح اس معاملے کو امریکی ویزے سے جوڑ دیا۔یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، یہ صرف کسی ملک کو ویزا دینے کا نہ دینے کا معاملہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں اس اقدام سے دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگڑے گا بلکہ دہشت گردی کے متاثرہ لوگوں کی مشکلات بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بنے ہیں۔ دہشت گرد ہونے کا الزام بھی مسلمانوں پر لگا ہے۔
 

شیئر: