Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی دبئی ریس میں شرکت

دبئی میں ہونے والی ریس 30X30 میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھرپور حصہ لیا۔ ریس کے آغاز سے قبل ولی عہد نے دبئی کی شیخ زاید روڈ سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تصاویر میں ان کے ساتھ امارات کے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ولی عہد نے ریس سے قبل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، فوٹو: ٹوئٹر

 
 اس موقع پر دبئی کی مصروف اور معروف شیخ زاید روڈ ریسنگ ٹریک کا منظر پیش کر رہی تھی۔ دبئی ریس کا انعقاد پہلی مرتبہ کیا گیا ہے اور ریس کو دبئی فٹنس چیلنج کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
شیخ زاید روڈ جسے رننگ ٹریک کا درجہ دیا گیا تھا،  وہاں پر ہونے والی اس ریس میں ہر عمر کے افراد جن میں بچے، بوڑھے، نوجوان، مرد و خواتین اور ملکی، غیر ملکی اور سیاح شامل تھے۔
ریس میں حصہ لینے والے شرکا کی تعداد 70 ہزار کے قریب تھی۔ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے قریب پانچ کلو میٹر اور 10 کلومیٹر کے فاصلے کے لیے اس دوڑ کا آغاز ہوا۔

ریس کے آغاز کے مقام پر غیر معمولی ہجوم نظر آرہا تھا، فوٹو: ٹوئٹر

صبح سویرے چار بجے ہی شرکاء کا جم غفیر ورلڈ ٹریڈ سنٹر اورمیٹرو سٹیشن کے قریب جمع تھا۔ شرکا اپنے نمبرز کے شناختی ایپرن حاصل کررہے تھے۔ ہزاروں شرکا نے ریس کے مقام تک پہنچنے کے لیے میٹرو کا استعمال کیا۔ ریس کے آغاز کے مقام پر غیر معمولی ہجوم نظر آرہا تھا۔

ریس کو دبئی فٹنس چیلنج کا حصہ قرار دیا گیا، فوٹو: ٹوئٹر

دبئی میں موجود ایک کمپنی کے سکیورٹی سپروائزر پیٹر منڈے نے 10 کلومیٹر کی دوڑ کے بارے میں اپنے تاثرات سے آگاہ کیا اور اس صحت مند سرگرمی میں حصہ لینے پر خوشی کااظہار کیا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: