Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ کون؟

مریم العقیل اس سے قبل وزیر اقتصادی امور کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، فوٹو: الوئام
کویت نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون وزیر خزانہ کے طور پر مریم العقیل کو تعینات کیا ہے۔ 
مریم العقیل کو نایف الحجرف کی جگہ وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔
الوئام ویب سائٹ نے کویتی خبررساں ادارے’ کونا‘ کے حوالے سے بتایا کہ مریم العقیل اس سے قبل وزیر اقتصادی امور کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ انہیں اب وزارت خزانہ کا قلم دان بھی سونپ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ نایف الحجرف کو حکومت کویت نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل کے منصب کے لیے نامزد کیا ہے۔

مریم العقیل نے الکویت یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، فائل فوٹو

 کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مریم العقیل نومبر 1968 میں پیدا ہوئیں۔ 1989 میں الکویت یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری حاصل کی۔ 1990 میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت کے تحت مالیاتی امور کے ادارے میں اکاﺅنٹنٹ کی حیثیت سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ 
مریم العقیل 1995 میں کویت یونیورسٹی سے منسلک ہوئیں۔ مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے 2007 اور 2009 کے دوران انہوں نے وزارت خزانہ میں مالیاتی کنٹرول کے ادارے کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ 2016 میں انہیں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور بنایا گیا۔
کویت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوزکویت“ گروپ جوائن کریں

شیئر: