چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطح کے تجارتی مذاکرات کاروں نے فون پر ’تعمیری‘ بات چیت کی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے ابتدائی معاہدے سے متعلق تھی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نائب چینی وزیراعظم لیو ہی نے امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لاتھیزر اور سیکریٹری خزانہ سٹیون میوچن سے بات کی ہے۔
بیان کے مطابق ’پہلے مرحلے کے معاہدے کے لیے دونوں اطراف نے اہم معاملات پر تعمیری گفت و شنید کی۔‘
اے ایف پی کے مطابق چین اور امریکہ کے تجارتی تناؤ کا اثر عالمی معیشت پر پڑا ہے۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں اضافہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ اربوں ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
چین امریکہ تجارتی تنازع سے امریکی زرعی شعبہ شدید متاثر ہو گاNode ID: 243041
-
ہواوے پر پابندی سے چین امریکہ تجارتی تنازع میں مزید شدت آ گئیNode ID: 420281