Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ائیر شو میں 54.5 ارب ڈالر کے سودے

ائیر شو کے دوران سو سے زائد نئی کمپنیاں شریک ہوئیں فوٹو: ٹویٹر
دبئی ائیر شو کے دوران 54.5 ارب ڈالر کے سودے ہوئے ہیں۔ 
ائیر شو کے دوران سو سے زائد نئی کمپنیاں شریک ہوئیں۔ تجارتی اور عسکری اداروں نے ائیر شو کے دوران سودے کیے ہیں۔
امارات ائیر لائن اور ائیر عربیہ نے 38.8 ارب ڈالر کے سودوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ ائیر شو کے دوران ہونے والے کل سودوں کا 71 فیصد ہے۔

اس سال 84 ہزار سے زائد شائقین  پہنچے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔فوٹو: ٹویٹر

امارات نے اپنے فضائی بیڑے کے لیے 24.8 اور ائیر عربیہ نے 14 ارب ڈالر کے سودے کیے ہیں۔ نئے طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے۔
امارا ت الیوم کے مطابق دبئی ائیر شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال ائیر شو غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔ اس میں 161 طیارے نمائش کے لیے پیش کیے کیے گئے۔
واضح رہے کہ دبئی ائیر شو میں 160 ممالک کی 1300 کمپنیاں اور ادارے شریک تھے۔

ی ائیرشو میں 160ممالک کی 1300کمپنیاں اور ادارے شریک تھے۔فوٹو: ٹویٹر

اس سال 84 ہزار سے زائد شائقین نمائش دیکھنے کے لیے پہنچے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔
ائیر شو کے دوران کئی اہم کانفرنسز ہوئیں۔ طیارہ سازی اور خلائی علوم پر مباحثے ہوئے۔ طیاروں کی صنعت میں دلچسپی رکھنے والے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے ائیر کنٹرول کے مستقبل اور آئندہ فرضی کنٹرول ٹاورز کی اہمیت پر گفتگو کی۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: