Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہٹلر کی اشیا گھناؤنی شخصیت کی عکاس‘اسرائیل کو دوں گا‘

ہٹلر کی اشیا سوئٹزرلینڈ میں مقیم لبنانی سرمایہ کار نے خریدیں۔ فائل فوٹو
لبنانی سرمایہ کار نے ایڈولف ہٹلر کی ذاتی استعمال کی اشیا چھ لاکھ یورو میں خریدی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق لبنانی سرمایہ کار عبداللہ شاتیلا نے اسرائیلی آرمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیلامی میں خریدی گئی ہٹلر کے زیر استعمال اشیا اسرائیل کے حوالے کروں گا۔

 تمام اشیا ایسی ہیں جن سے ہٹلر کا براہ راست تعلق تھا ۔ فوٹو الامارات الیوم

یاد رہے کہ جرمنی کے ’ہیرمن ہسٹوریکا‘ نیلام گھر میں ان اشیا کی نیلامی گذشتہ ہفتے ہوئی تھی۔ نازی تحریک کی نمایاں شخصیات کے نوادر نیلامی میں شامل تھے۔ یہودی تنظیموں نے اس نیلامی پر غم و غصے کا ا ظہار کیا تھا۔
سوئٹزرلینڈ میں مقیم لبنانی سرمایہ کار عبداللہ شاتیلا نے مزید کہا کہ نیلامی سے قبل ہی اسرائیلی تنظیم کیرین ہیسوڈ کو آگاہ کردیا تھا کہ ہٹلر کی زیادہ سے زیادہ اشیا خرید کر تنظیم کے حوالے کردوں گا۔
عبداللہ شاتیلا کے مطابق ’ہٹلر کی 10اشیا خریدی ہیں۔ ان میں ہٹلر کا ہیٹ ہے جسے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔ ہٹلر کی کتاب  ’میری جدوجہد‘  کی ایک کاپی،سگریٹ کا پیکٹ، خطوط اور ٹائپ رائٹر شامل ہیں۔ یہ تمام اشیا ایسی ہیں جن سے ہٹلر کا براہ راست تعلق تھا۔‘

یہ چیزیں ہٹلر کی گھناﺅنی شخصیت کی یاد دلاتی رہیں گی۔ فائل فوٹو

 لبنانی سرمایہ کار کا کہنا ہے کہ’ ابتدا میں خیال تھا کہ ہٹلر سے تعلق رکھنے والی ہر شے کو نذر آتش کردیا جائے لیکن اب یہ سمجھتا ہوں کہ انہیں محفوظ رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ یہ چیزیں ہٹلر کی گھناﺅنی شخصیت کی یاد دلاتی رہیں گی۔‘
اسرائیلی تنظیم کیرین ہیسوڈ تنظیم کی ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے کہ ہٹلر کے زیر استعمال اشیا کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔
                          
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: