Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گلف فٹبال کپ: کویت نے سعودی عرب کو ہرادیا

کویت کو میچ جیتے پر 3پوائنٹس مل گئے۔ فوٹو سبق 
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں24ویں گلف فٹبال کپ گروپ ٹو کے پہلے میچ میں کویت نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔

 سعودی کھلاڑی نے میچ کے آخری لمحے میں ایک گول اسکور کیا۔فوٹو سبق

خلیجی 24میں گروپ ٹو کا اہم میچ عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں ہوا۔
المرصد کے مطابق کویتی فٹبالراحمد الظفیری نے 43ویں منٹ پر پہلا گول کیا۔ جس کے بعد سامی الصانع نے پہلے راﺅنڈ کے 46ویں منٹ میں دوسرا گول داغ دیا بعد ازاں مبارک الفنینی نے 90ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔

دوحہ میں گروپ ٹو میں سعودی عرب اور کویت کا پہلا میچ تھا۔ فوٹو سبق


میچ میں پہلے تین گول کویت نے کیے۔فوٹوسبق

 سعودی عرب کے فراس البریکان نے میچ کے آخری لمحے میں ایک گول اسکور کیا۔ 
 ابتدائی میچ میں فتح کی بدولت کویت کی قومی فٹبال ٹیم گروپ ٹو میں سرفہرست ہے۔ اسے میچ جیتنے پر تین پوائنٹس مل گئے جبکہ سعودی عرب کی قومی ٹیم کو ایک پوائنٹ بھی نہیں ملا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: