Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا دیپکا پھر فلم کی تیاری کر رہی ہیں؟

دیپکا نے امریکی ہدایتکار ڈینیل جون کروسو کی فلم میں کام کیا تھا، فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
بالی وڈ کی نامور اداکارہ دیپکا پاڈوکون کے بارے میں گذشتہ کچھ دنوں سے کہا جا رہا تھا کہ ان کی ہالی وڈ کی فلموں میں ایک بار پھر رونما ہونے کے امکانات ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق جمعرات کو انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر مسکراتا دیکھ کر امکان ظاہر کیا گیا کہ ان کی بالی وڈ کے بڑے ہدایت کاروں کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی ہوگی۔
دیپکا نے امریکی ہدایت کار ڈینیل جون کروسو کی فلم ’ایکس ایکس ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں امریکی اداکار اور ہدایت کار ون ڈیزل کے ساتھ کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ڈینیل جون کروسو نے ایک مداح کو تصدیق کی تھی کہ وہ سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اسی فلم کی فرنچائز کے لیے دیپکا سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔
تاہم دیپکا یا ڈینیل جون کروسو کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
لیکن دوسری جانب بالی وڈ میں دیپکا کی ایک نئی فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے جس کی کہانی بے حد جان دار ہے۔
فلم میں دیپکا تیزاب کے حملے کے بعد زندہ بچ جانے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔

بالی وڈ میں دیپکا کی ایک نئی فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے جس کی کہانی بے حد جاندار ہے، فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

اس فلم کا نام ’چھپاک‘ ہے اور یہ 2020 میں بڑے پردے پر نظر آئے گی۔
یاد رہے کہ دیپکا پاڈوکون کے علاوہ بالی وڈ کی دیگر بڑی اداکاراؤں نے بھی ہالی وڈ کی فلموں میں کام کیا ہے۔
ان میں ایشوریا رائے نے پنک پینتھر ٹو، مسٹرس آف سپائسز اور برائیڈ اینڈ پریجڈس میں کام کیا جبکہ پرینکا چوپڑا نے ’بے واچ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شیئر: