Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پکڑے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری

امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں ایک کشتی کو پکڑا تھا فوٹو: عاجل
امریکہ نے خلیج عمان میں ضبط کیے جانے والے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔یہ میزائل ایران سے یمنی حوثیوں کے لیے بھیجے جارہے تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ایلچی برائے ایران برائن ہک نے پریس کانفرنس میں تصاویر جاری کی ہیں۔

میزائل ایران سے یمنی حوثیوں کے لیے بھیجے جارہے تھے۔فوٹو: عاجل

 اس سے قبل امریکی عہدیداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ ہفتے خلیج عمان میں ایک چھوٹی کشتی کو پکڑا تھا جس سے ایران کے جدیدمیزائل برآمد ہوئے۔
الشرق الاوسط نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا بڑی تعداد میں میزائل حوثیوں کے لیے بھیجے جا رہے تھے۔ میزائل مختلف حصوں میں تھے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے کارروائی میں حصہ لیا۔
حکام کے مطابق ضبط کی جانے والی چھوٹی کشتی کو یمنی کوسٹ گارڈ کے حوالے کردیا گیا جبکہ میزائل امریکہ کی تحویل میں ہیں۔

شیئر: