Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی مقابلے میں سعودی تن ساز کی پہلی پوزیشن

اسامہ الرمیان نے سعودی تن سازوں کی کامیابی کوٹیم ورک کا نتیجہ قراردیاہے۔ فوٹو عاجل
سعودی عرب کے تن ساز تیسیر الخلفان نے اسپین میں بین الاقوامی تن سازوں کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اسپین میں ہونے والے مقابلے میں دوسرے سعودی تن ساز رمضان حمزہ چھٹے نمبر پر رہے۔ فوٹو عاجل

اخبار 24کے مطابق تیسیر الخلفان نے 90کلو گرام پلس کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کے ساتھی رمضان حمزہ نے اسی زمرے میں چھٹے نمبر پر رہے۔
تن سازی کی سعودی آرگنائزیشن کے سربراہ اسامہ الرمیان نے اس بین الاقوامی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ، اس کامیابی سے وطن عزیز کا سر بلند ہوا ہے۔ ہمارے تن ساز وںنے شاندار معیار پیش کرکے خود کومنوا لیا ہے‘۔ اسامہ الرمیان نے سعودی تن سازوں کی کامیابی کوٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیاہے۔
 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں   
 

شیئر: