Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ میں مخلوط گھڑ سواری کا مقابلہ

پہلی مرتبہ مرد وخواتین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
درعیہ میلے کے تحت گھڑ سواری کے مقابلے کا آغاز کل جمعرات سے ہوگا جس میں پہلی مرتبہ مرد و خواتین ایک ساتھ شریک ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے ایک سو سے زیادہ گھڑ سواروں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ٹوکیو میں ہونے والے گھڑ سواری کے مقابلے کے لیے کوالیفائی ہوں گے۔

گھڑ سواری کے مقابلوں میں عالمی کھلاڑی شریک ہوں گے (فوٹو: سبق)

سعودی گھڑ سواری فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ آل سعود نے کہا ہے کہ ’درعیہ میں گھڑ سواری کے مقابلے کا انعقاد دنیا کے اہم مقابلوں میں سے ایک ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’مقابلوں میں دنیا بھر سے اس فن کے ماہرین شریک ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ان مقابلوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ مرد اور خواتین گھڑ سوار ایک ساتھ مقابلے میں شریک ہوں گے۔ یہ بذات خود ایک تاریخی واقعہ ہے۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب گھڑ سواری کے کھیلوں میں بین الاقوامی حیثیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ اس طرح کے عالمی مقابلے آئندہ بھی ہمارے ملک میں ہوں۔‘
 

شیئر: