Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔
 دو طرفہ تعلقات ، کشمیر کی صورتحال اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی سعودی وزارت خارجہ پہنچے تو اعلی حکام نے خیرمقدم کیا۔فوٹو: پاکستانی سفارتخانہ

 پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کوکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ’ انڈیا گذشتہ چار ماہ سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کا مکمل محاصرہ کیے ہوئے ہے۔
’انڈیانے دنیا کو اصل حقائق سے بے خبر رکھنے کے لیے ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔
انہوں نے کہا ’مظلوم کشمیری ، انڈین ظلم و ستم سے نجات کے لیے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں‘۔
 بعدا زاںشاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں’وزیٹر بک‘ میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
 قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سعودی وزارت خارجہ پہنچے تو اعلی حکام نے خیرمقدم کیا۔

شیئر: