Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں اقامہ اب صرف 40 منٹ میں

اقامے کی منسوخی بھی سمارٹ چینلز کے ذریعے کی جارہی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
دبئی سمارٹ سٹی نے ایک قدم اور آگے بڑھا دیا ہے۔ اب اقامہ بنوانے کے لیے 40 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگتا۔ یہ کام ’دبئی الآن‘ (دبئی اب) ایپلی کیشن کے ذریعے کیا جارہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی البیان آن لائن کے مطابق دبئی انتظامیہ نے بتایا ’ دبئی میں اقامہ اور تارکین وطن کے ادارے کے تعاون و اشتراک سے آن لائن اقامے کا اجرا شروع کردیا گیا۔ تارکین سمارٹ موبائل کے ذریعے سرکاری اداروں سے اپنے معاملات نمٹانے لگے ہیں‘ ۔
آن لائن اقامے کے اجرا کی منظوری میں 30 منٹ اور اجرا میں دس منٹ لگ رہے ہیں۔

تارکین سمارٹ موبائل کے ذریعے سرکاری اداروں سے اپنے معاملات نمٹانے لگے ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا

دبئی میں تارکین اور اقامہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد احمد المری نے بتایا ’ اقامے کا اجرا ، توسیع اور ترمیم نیز نقل کفالہ (ٹرانسفر اسپانسر شپ) سمیت تمام کام آن لائن انجام دے رہے ہیں۔ اقامے کی منسوخی بھی اسمارٹ چینلز کے ذریعے کی جارہی ہے‘۔
میجر جنرل محمد احمد المری کے مطابق ’دبئی الآن ‘ ایپلی کیشن پر ادارے کی تمام خدمات مہیا ہیں۔ یہ کام ’دبئی الذکیہ‘ (دبئی اسمارٹ ) کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ ایپلی کیشن کی مدد سے یہ بھی پتہ لگالیا جاتا ہے کہ ویزا موثر ہے یانہیں‘۔
’تارکین اپنے بچوں، والدین اور بیوی کے اقامے کی تجدید اسی ایپلی کیشن کی مدد سے کرسکتے ہیں‘۔
’دبئی الذکیہ‘ (دبئی سمارٹ ) کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عائشہ بنت بطی بن بشر نے بتایا ’ دبئی الآن ایپلی کیشن پیپر فری حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔ دبئی حکومت تمام سرکاری امور آن لائن انجام دینے کی پالیسی پر نافذ کیے ہوئے ہے۔
’ نئی ایپلی کیشن کی بدولت معاشرے کے بڑے حصے کو فائدہ اور راحت ملے گی‘۔

شیئر: