Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: دہشت گردی میں ملوث 30 افراد کو سزا

 سزا ایک برس سے لے کر 30برس تک کی دی گئی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
بحرین میں فوجداری عدالت نے دہشت گرد تنظیم قائم کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر 30 افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا ایک برس سے لے کر 30برس تک کی دی گئی ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق 15 افراد پر قید کے ساتھ جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ دہشتگرد تنظیم الوفا میں شامل ہوئے تھے۔ ایک ملزم کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔

بحرینی عدالت نے اسی مقدمے میں ایک مجرم کو 15 برس قید کی سزا دی (فوٹو: سوشل میڈیا)

فوجداری کی عدالت نے  آٹھ دہشت گردوں کو عمر قید اور ایک لاکھ دینار جرمانے کی سزا دینے کا حکم سنایا جبکہ سات دہشت گردوں کو 10 برس قید اور ایک لاکھ دینار جرمانے کی سزا دی۔
بحرینی عدالت نے اسی مقدمے میں ایک اور مجرم کو 15 برس قید کی سزا کا حکم دیا جبکہ چار کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی۔ ایک مجرم کو تین برس قید اور نو مجرموں کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔
تیار الوفا الاسلامی تنظیم مبینہ طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کی ہدایت پر 2011 میں قائم کی گئی تھی۔ استغاثہ کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے قائد حسن نصر اللہ اور ان کے نائب اس تنظیم کو براہ راست اعانت فراہم کررہے تھے۔ اس تنظیم کا مقصد بحرین کے امن و استحکام کو تہہ و بالا کرنا رہا ہے۔
استغاثہ کے مطابق الوفا الاسلامی کے بازو کے طور پر ’سرایا الاشتر‘ کام کررہی ہے۔ یہ ایرانی پاسداران انقلاب اور مرتضیٰ السندی سے رابطے میں ہے۔ اسے امریکہ نے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔
 
             
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں