Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ابو الہول سے مشابہ شاہی مجسمہ دریافت

مجسمہ المنیا کمشنری میں کھدائی کے دوران ملا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر 
آثار قدیمہ کے مصری کمیشن کے مطابق ایک تاریخی مقام سے ابو الھول کی شکل سے مشابہ شاہی مجسمہ برآمد ہوا ہے۔ یہ مجسمہ المنیا کمشنری کے کوم اللولی مقام پر کھدائی کے دوران ملا ہے۔ 
اسکائی نیوز نے ’بوابة الاھرام‘ ویب کے حوالے سے بتایا وسطی مصر میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل جمال السمسطاوی کا کہنا ہے’ ملنے والا مجسمہ گرینائڈ کا ہے۔ اسٹینڈکے ساتھ اس کی اونچائی 35سینٹی میٹر اور عرض 55سینٹی میٹر کا ہے۔ چہرے کے نقوش واضح ہیں‘۔

 وزارت آثار قدیمہ کو رمسیس دوم فرعون کا نایاب مجسمہ بھی ملا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

مصری آثار قدیمہ کے ماہرین کو اسی مقام سے مختلف شکل اور سائز کے مٹی کے برتن ، سنگ مر مر کا ایک پیالہ اور معبود’بس‘ سے متعلق کئی اشیا بھی ملی ہیں۔
 علاقے میںکھدائی اور تلاش کا کام جاری ہے۔ امکان ہے کہ یہ علاقہ مزید نوادرات سے مالا مال ہوگا۔
بوابة الاھرام ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران توانا الجبل کے علاقے میں ممیز کی وادی دریافت ہوئی ہے۔ یہاں کئی قبرستان اور میتیں دفن کرنے کے لیے کنویں بھی ملے ہیں۔ ان میں سنگی اور لکڑی کے تابوت رکھے ہوئے تھے۔ تابوتوں میں ممیز اچھی اور محفوظ حالت میں ملی ہیں۔
مصر کی وزارت آثار قدیمہ کو رمسیس دوم فرعون کا نایاب مجسمہ بھی ملا ہے۔ 

شیئر: