Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب یونیسکو کا عالمی مشیر منتخب

بگوٹا میں یونیسکو کمیٹی کےاجلاس میں عالمی مشیر منتخب کرلیا گیا۔فوٹو: ٹوئٹر
 کولمبیا کے شہر بگوٹا میں یونیسکو کے ماتحت سرکاری کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب کو غیر مادی ورثے کا عالمی مشیر منتخب کرلیا گیا۔
 سعودی عرب کی نمائندگی سعودی انجمن برائے تحفظ تاریخی ورثہ ’نحن تراثنا‘ (ہم ، ہمارا ورثہ)کرے گی۔
 آئندہ یونیسکو میں مختلف ممالک کی طرف سے غیر مادی ورثے کے اندراج کے لیے پیش کی جانے والی درخواستوں کا فیصلہ سعودی عرب کرے گا۔

سعودی عرب کی نمائندگی سعودی انجمن برائے تحفظ تاریخی ورثہ کرے گی۔فوٹو: ٹوئٹر

الشرق الاوسط کے مطابق سعودی انجمن نحن تراثنا (ہم ، ہمارا ورثہ) پہلی سعودی خلیجی تنظیم ہے جو یونیسکوکمیٹی کے تقاضوں اور پیمانوں پر پوری اتری ہے۔
سعودی تنظیم یونیسکو کو مشاورت کی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ مختلف ممالک کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی درخواستیں بھی نمٹایا کرے گی۔
سعودی انجمن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن العیدان نے کہا ’ یہ کامیابی گزشتہ برسوں کے دوران انتھک جدوجہد کی بدولت ملی ہے‘۔
انجمن کا صدر دفتر شاہ عبدالعزیز کے تاریخی محل المربع کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ ملک میں تاریخی تمدن کو اجاگر اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔
سعودی انجمن برائے تحفظ تاریخی ورثہ تاریخی مقامات اور غیر معمولی اہمیت والی عمارتوں پر کام کررہی ہے۔ مقامی شہریوں اور علمی مراکز کو تاریخی ورثے پر ریسرچ کی ترغیب کے علاوہ اس حوالے سے تعاون پیش کرتی ہے۔
 انجمن دستکاریوں کے انفرادی و اجتماعی منصوبوں کی سرپرستی بھی کررہی ہے۔

شیئر: