Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’44 لاکھ غیر قانونی تارکین کی گرفتاری‘

گرفتار شدگان میں 34 لاکھ غیر ملکی اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کے خلاف جاری مہم کے تحت اب تک 44 لاکھ 5 ہزار989 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔ 
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ فورس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں 34 لاکھ 44 ہزار531 غیر ملکی اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 6 لاکھ 75 ہزار 730 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلا ف ورزی کر رہے تھے۔‘

غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرنے پر 4755 افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں (فوٹو: تواصل)

مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ ’دو لاکھ 85 ہزار 728 گرفتار شدگان ایسے بھی تھے جو سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔‘
مشترکہ فورس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے، انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے پر4 ہزار 755 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔‘
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: