Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنخواہوں پر صنفی امتیاز، اداکار کیا کہتے ہیں؟

سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں تنخواہوں پر صنفی امتیاز بہت ناجائز بات ہے۔ تصاویر: انسٹاگرام
کچھ ہفتوں پہلے فلم سٹار کرینہ کپور نے بالی وڈ میں تنخواہوں میں صنفی امتیاز کا ذکر کیا تھا، جس پر حال ہی میں ان کے شوہر اور اداکار سیف علی خان اور اجے دیوگن نے اپنا ردِ عمل دیا ہے۔
انڈین جریدے پنک ولا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں تنخواہوں پر صنفی امتیاز بہت ناجائز بات ہے۔ خواتین اداکاروں کو بھی برابر تنخواہ ملنی چاہیے۔
’میں ان (کرینہ) سے بلکل اتفاق کرتا ہوں۔‘
سیف علی خان کا ماننا ہے کہ بالی وڈ میں منافعے پر بہت توجہ دی جاتی ہے۔ تو جس اداکار کی فلم باکس آفس پر زیادہ نام کماتی ہے اسے زیادہ تنخواہ ملتی ہے۔ ’یہ منصفانہ ہو یا غیر منصفانہ، اب ایسا ہی ہے۔‘
اس پر اجے دیوگن نے کہا، ’ایسے بھی اداکار ہیں جنہیں خواتین کے مقابلے کم تنخواہ ملتی ہے۔‘
سیف علی خان نے ان کی بات پر کہا کہ اگر کل کو کوئی خاتون فلم بناتی ہیں اور وہ نام کماتی ہے تو ان کی تنخواہ میں اسی وقت اضافہ ہو جائے گا۔
ایک شو کے دوران بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار اور اداکار کرن جوہر نے بھی اس پر بات کی تھی اور کہا تھا اس میں فلموں کی معیشت کو سمجھنے کی صرورت ہے جس کے بارے میں لوگوں کو زیادہ علم نہیں۔

کرن جوہرکا کہنا تھا اس میں فلموں کی معیشت کو سمجھنے کی صرورت ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

’میں ہمیشہ سے چاہتا ہوں کہ جسے جو تنخواہ مل رہی ہے وہ منصفانہ طریقے سے ملے۔ میں نے خود ہمیشہ یہی کیا ہے۔‘
 لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان سب کا انحصار اس بات سے بھی ہے کہ فلمیں کتنا پیسا کماتی ہیں۔
تاہم امریکی جریدے فوربس کے مطابق فلم سٹار دیپیکا پاڈوکون اور پرینکا چوپڑا کو اپنے ساتھ کام کرنے والے مرد فلم سٹارز کے مقابلے میں کم تنخواہ ملتی ہے، جبکہ ان دونوں کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔
فوربس کے مطابق دیپیکا پاڈوکون کو ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کے لیے 18 لاکھ ڈالر دیے گئے تھے، جبکہ شاہ رخ خان کو ہر فلم کے لیے 55 لاکھ ڈالر کے علاوہ فلم کے منافعے کا حصہ بھی دیا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان کا نام فوربس کی ’سیلیبریٹی 100 لسٹ‘ میں بھی شمار ہو چکا ہے۔

شیئر: