Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی شہری نے ٹریفک اہلکار کی پٹائی کر دی

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت پہنچ کر چینی شہری کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں ’نو پارکنگ‘ میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر چینی شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کیا جس کے پولیس نے اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
چینی شہری کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کا مقدمہ پولیس کانسٹیبل عامر کی مدعیت میں کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا جس میں کار سرکار میں مداخلت، دوران ڈیوٹی سرکاری اہلکار پر حملہ کرنے اور اپنا جرم چھپانے کی کوشش کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے چینی شہری سونگ یو بینگ کو حوالات میں بند کردیا ہے۔ ملزم کو جمعرات کی صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس چینی باشندے کے پاکستان آںے کے بارے میں معلومات اکھٹی کر رہی ہے۔

چینی شہری کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ بدھ کی دوپہر اپنے باس کو قیوم آباد میں واقع شاپنگ سینٹر لے کر گیا تھا جہاں گاڑی پارک کرتے وقت ٹریفک پولیس نے اسے اشارہ کیا کے یہ نو پارکنگ ہے، لہٰذا وہ آگے پارکنگ میں جائے۔ جس پر ڈرائیور نے اسے بتایا کہ اس کے باس نے اسے اسی جگہ گاڑی لگانے کا کہا ہے، اس سے بات کرلو۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب ٹریفک اہلکار نے چینی شہری یو پینگ کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے تلخ کلامی کی اور گھونسے مارے۔ تشدد سے ٹریفک پولیس اہلکار کے چہرے پر زخم آئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت پہنچ کر چینی شہری کو حراست میں لے لیا۔  
چینی شہری کے خلاف باضابطہ مقدمہ  تعزیرات پاکستان کی دفعات 353/186/337A  کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے.
چینی شہری کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار کو مرہم پٹی کے لیے ہسپتال روانہ کیا گیا۔
چینی شہری یو پینگ کون سی کمپنی کے لیے کام کرتا ہے اور پاکستان کس مقصد سے آیا ہے اس حوالے سے پولیس کے پاس فی الوقت معلومات نہیں اور ابتدائی تفتیش جانب ہے۔

شیئر: