Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاسم سلیمانی کی ہلاکت، پاکستان کی تشویش

پاکستان نے تمام فریقین سے صبر و تحمل کی اپیل کی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سےعراق میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ کی ہلاکت پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں ہونے والے حالیہ واقعہ پر تشویش ہے کیونکہ اس سے خطے کے امن و استحقام متاثر ہوگا۔‘
بیان میں لکھا ہے کہ ’علاقائی خود مختاری کا احترام اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں جن کی پاسداری کرنی چاہیے۔ یہ بھی اہم ہے کہ یکطرفہ کارروائی سے گریز کیا جائے۔‘
وزارت خارجہ نے ’تمام فریقین سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کی جائے اور مسئلے کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور انٹرنیشنل قانون کے مطابق سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہیے۔‘

شیئر: