Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف عہد رفتہ کے معروف شہر کی یادگار تصویر

قطیف شہر کی69 برس قدیم ایک مارکیٹ جب روایتی بازار نہیں ہوتے تھے ۔ فوٹو ، اخبار 24
مملکت کے مشرقی علاقے " قطیف کمشنری " کا شمار انتہائی قدیم علاقوں میں کیاجاتا ہے ۔ اس علاقے میں آبادی کے آثار 5 ہزار سال قدیم ہیں ۔ صدیوں سے یہ علاقے اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور رہا ہے ۔
قطیف کمشنری خلیج عربی کے مغربی جانب واقع ہے اور شمالی سمت سے یہ ظھران شہرتک پھیلا ہوا ہے ۔تاریخ دانوں کے مطابق قطیف ریجن ماضی میں بھی متعدد اشیاء کی وجہ سے مشہور تھا ۔یہاں سے دنیا بھر میں سامان تجارت کی سپلائی جاتی تھی ۔
قطیف کمشنری پیٹرول کی دولت سے مالا مال ہے یہاں کے کھجوروں کے باغات بھی غیر معمولی شہرت کے حامل ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ20 صدی سے قبل  " مصنوعی موتی " کی ایجاد سے قبل قطیف کے سمندر سے نکلنے والے "  قدرتی موتی " بے حد مشہور اور قیمتی تصور کیے جاتے تھے ۔ 

قطیف کمشنری کی تاریخ 5 ہزار برس قدیم ہے ۔ فوٹو ۔ فیس بک 

قطیف کمشنری میں جا بجا عہد رفتہ کی یادگاریں آج بھی موجود ہیں ۔ عربی نیوز ویب سائٹ ' اخبار 24 ' نے قطیف کمشنری کے ایک بازار کی عہد رفتہ تصویر شائع کی ہے جو آج سے 69 برس پرانی ہے ۔ 
تصویر ایک اس دور کے مارکیٹ کو دیکھا جاسکتا ہے جب بازار وں میں باقاعدہ دکانین نہیں ہوتی تھیں بلکہ ' تھڑے ' یا خوانچہ فروش اپنا سامان تجارت لب سڑک رکھ کر فروخت کیاکرتے تھے ۔ 
 تاریخی کتب کے مطابق  کمشنری میں  معروف "قطیف قلعہ " کی تعمیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے سال  1521  میں تعمیر کیا گیا ہوگا تاہم اس کے بارے میں حتمی تاریخ کا کسی کو علم نہیں ۔
کمشنری میں متعدد تاریخی مقامات ہیں جن میں "  قلعہ تاروت "  اس قلعہ کے بارے میں بعض مورخین کا کہنا ہے کہ یہ  پرتگالیوں نے تعمیر تاہم اس بارے میں دوسری رائے یہ ہے کہ اسے دسویں صدی ہجری میں عثمانی دور میں تعمیر کیا گیا ۔

شیئر: