Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو نوشی: خلاف ورزی پر جرمانہ

 فیصلے کے حوالے سے 60روز کے اندر داد رسی کا حق دیا گیا ہے۔ فوٹو عاجل
انسداد تمباکو نوشی کے نئے قانون کے لائحہ عمل کی خلاف ورزی پر 5ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ کابینہ کی جانب سے قانون کی منظوری کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے قانون کی دفعہ 4کے مطابق سعودی کابینہ نے تمباکو اور اس سے تیار کی جانے والی اشیاءپرٹیکس بڑھا دیا ہے۔
انسداد تمباکو نوشی قانون کے بموجب دکاندار کو اس بات کا حق ہے کہ اگر کوئی اس سے سگریٹ خریدنے کے لیے آئے تو وہ خریدار سے 18برس کا ہونے کا سرٹیفکیٹ یا ثبوت طلب کرسکتا ہے کیونکہ 18برس سے کم عمر کے لڑکوں اور
لڑکیوں کو سگریٹ فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔
لائحہ عمل کے مطابق انسداد تمباکو نوشی کی قومی کمیٹی ضرورت پڑنے پر تمباکو اور اس کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دے سکتی ہے اور وزیر صحت اپنی سفارش کے ساتھ اسے کابینہ سے منظور کرا سکتے ہیں۔
وزارت صحت کا کہناہے کہ جو شخص بھی ممنوعہ مقامات پر سگریٹ نوشی کرے گا اس پر 200ریال جرمانہ ہوگا۔
انسداد تمباکو نوشی کے نئے قانون کی دفعہ 10میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے قانون کی ایسی کسی بھی دفعہ کی خلاف ورزی پر جس کی سزا کا باقاعدہ تذکرہ نہ ہو پانچ ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا اور ایک سے زیادہ بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔
انسداد تمباکو نوشی کے قانون کے مطابق جرمانہ دہرا کرنے کی صورت میں خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والے کو اپنے خلاف فیصلے کے حوالے سے 60روز کے اندر داد رسی کا حق دیا گیا ہے۔
انسداد تمباکو نوشی قانون کے بموجب ایسے مقامات کی فہرست اچھی خاصی اور طویل ہے جہاں سگریٹ اور تمباکو نوشی منع ہے۔ ان میں مساجد اس کے اطراف کا صحن، مسجد الحرام، مکہ مکرمہ، مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ، سکول، کالج، یونیورسٹیاں ، تعلیمی و تربیتی ادارے، سعودی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے ماتحت تعلیمی ادارے ، نجی ، فلاحی و سماجی ادارے و انجمنیں ایسے مقامات ہیں جہاں سگریٹ اور تمباکو نوشی ممنوع ہے۔
تاریخی مقامات، عجائب گھر، شادی گھر، کانفرنس ہال، سیمینارز، کانفرنس ہال، بسیں، گاڑیاں، ٹرینیں ، سمندری جہاز، ہوائی جہاز، کشتیاں ، بس اسٹیشن ، ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے بھی ممنوعہ مقامات کی فہرست میں شامل ہیں۔
    
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: