Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر:نایاب پرندوں اور جانوروں کو بچا لیا گیا

ستمبر 2018ءابوزعبل شہرکے فارم سے 5شیر ضبط کیے گئے تھے۔ فوٹوالیوم السابع
 مصری وزارت داخلہ کے مطابق اجا شہر میں بغیر لائسنس کے جانوروں کی افزائش کا ایک فارم کھلا ہوا تھا۔ جہاں 65 نایاب پرندے اور جانور نامناسب طریقے سے جمع کیے گئے تھے۔
الشرق الاوسط کے مطابق وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام نے فارم پر چھاپہ مارا۔ وہاں ایسے 65جانور اور پرندے موجود تھے جن کی نسل نایاب ہو چکی ہے فارم میں 25حنوط شدہ جانور، پرندے اور کثیر تعداد میں رینگنے والے جانور بھی موجود تھے۔

جانوروں کی افزائش کے فارم میں انہیں نامناسب طریقے سے جمع کیا گیا تھا۔ فوٹو مصری وزارت داخلہ

مصر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ ستمبر 2018ءکے دوران شمالی قاہرہ کے القلیوبیہ سیکیورٹی افسران نے ایک فارم سے 5 شیر ضبط کیے تھے۔
فارم رہائشی عمارتوں کے درمیان بنایا گیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ابوزعبل شہر کے دائرے میں آنے والے فارم پر چھپاپہ مار کر 5شیر برآمد کرکے الجیزة چڑیا گھر کے حوالے کردیے تھے۔
 پولیس نے کارروائی مقامی باشندوں کی شکایت پر کی تھی۔فارم کے اطراف آباد لوگوں نے شکوہ کیا تھا کہ شیروں کے دھاڑنے کی آواز سے وہ پریشان ہیں اور خوفزدہ ہوجاتے ہیں جبکہ فارم سے مسلسل بدبو بھی آ رہی ہے۔
مصر میں ایسے جانوروں کے تحفظ کے لیے این جی اوز بھی کام کررہی ہیں جن کی نسل مٹتی جارہی ہے۔ این جی اوز سرکاری اداروں کے ساتھ مل جل کر نایاب نسل والے جانوروں او رپرندوں کے تحفظ کی مہم انجام دے رہی ہیں۔
مصری حکام نے حال ہی میں قاہرہ شہر کے ایک تاجر کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک سمندری مینڈک ضبط کیا تھا۔ اس کی نسل نایاب ہوگئی ہے۔ یہ مینڈک بحیرہ روم کے سمندر میں پایا جاتا ہے۔ مصری تاجر اسے فروخت کرنے کے لیے سودا کررہا تھا۔
                          
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: