Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج کے نایاب موتی کی قیمت کتنی ہے؟

موتی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس پر عربی زبان میں ’اللہ‘ لکھا ہے، فوٹو: سی این این
انڈین کمپنی نے خلیج کے سمندر سے ملنے والا فطری نایاب موتی نیلامی کے لیے پیش کیا ہے۔ اس موتی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس پر عربی زبان میں ’اللہ‘ لکھا ہے۔ 
سی این این نے انڈین کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ المحار کے سمندر سے ملنے والا موتی نہایت معیاری ہے۔ اس پر کسی بھی قسم کے گلنے کا کوئی نشان نہیں ہے۔
انڈین کمپنی نے موتی کو پانچ موتیوں والے ہار میں جڑ دیا ہے۔ نایاب موتی بالکل الگ نظر آرہا ہے۔

انڈین کمپنی نے موتی کو پانچ موتیوں والے ہار میں جڑ دیا ہے، فوٹو: سی این این

 یہ ہار65 گرام خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ سونا 18 قیراط کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں 424 ہیرے 3.74 قیراط کے جڑے ہوئے ہیں۔ 0.41 قیراط کے پانچ ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔
ہار میں جو لاک استعمال کیا گیا ہے اسے الگ کیا جا سکتا ہے۔ مالک یا کاریگر اصل موتی کو ہار سے جب چاہیں الگ کرسکتے ہیں۔
انڈین کمپنی کا کہنا ہے کہ’ اب تک اس ہار کے لیے 300 ملین ڈالر تک کی پیش کش مل چکی ہے۔ زیادہ بہتر پیش کش کے منتظر ہیں‘۔
نایاب موتی کی جانچ عالمی لیباریٹریز میں ہو چکی ہے۔ بحرین میں موتی اور قیمتی پتھروں کو چیک کرنے والی لیب، بحرین کی وزارت صنعت و تجارت، امریکہ کے ریسرچ ادارے اور سوئس لیب میں اس کی جانچ ہوچکی ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: