Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات :فروری میں پٹرول نرخ کیا ہونگے؟

پٹرول 98 کی فی لٹر نئی قیمت 2.24 درہم ہے۔ فوٹو: امارات الیوم
متحدہ عرب امارات نے فروری کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ اماراتی حکام ہر مہینے پٹرول کے نئے نرخ مقرر کرتے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول کے نرخوں کی نگراں کمیٹی کا بدھ 29 جنوری کو خصوصی اجلاس ہوا جس میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔

 اماراتی حکام ہر مہینے پٹرول کے نئے نرخ مقرر کرتے ہیں۔ فوٹو: امارات الیوم

پٹرول اور ڈیزل کے نرخ درج ذیل ہیں:
پٹرول 98 ، فی لٹر نئی قیمت 2.24 درہم 
پٹرول 95 ،فی لٹرنئی قیمت 2.12 درہم 
ڈیزل ،فی لٹر قیمت 2.40 درہم 
ان نرخوں پر عمل درآمد یکم فروری 2020 سے ہوگا۔

شیئر: