Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا

 200 سے زیادہ ڈیزائن اور شکلوں کی پتنگیں آسمان پر تھیں۔ فوٹو: عرب نیوز
جدہ کورنیش (ساحل سمندر) پرخصوصی کمیونٹی تقریب کے دوران آسمان سینکڑوں رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔
تقریب کا اہتمام سعودی نوجوانوں کے گروپ’ کائٹس کے ایس اے‘ نے کیا تھا۔
200 سے زیادہ ڈیزائن اور شکلوں کی پتنگیں آسمان پر تھیں۔

تقریب کا اہتمام سعودی نوجوانوںکے گروپ ’کائٹس کے ایس اے ‘ نے کیا تھا۔ فوٹو: عرب نیوز

ایونٹ کے آرگنائزرعمادنے بتایا ’ ہم کئی برس سے اس پروگرام کی شروعات پر غور کر رہے تھے‘۔ 
’ہم فیملیز اور دوسرے لوگوں کو پتنگوں کے سا تھ اپنا وقت گزارنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک ٹیم بنانا چاہتے تھے‘۔
نوجوان اور بوڑھے دونوں پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 

 نوجوان اور بوڑھے دونوں پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔فوٹو: عرب نیوز

کمیونٹی میں بہت سے لوگ پتنگ بازی پسند کرتے ہیں لیکن وہ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہمیشہ نہیں مل سکتے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے گروپ کی سرگرمیوں کو سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) تسلیم کرے گی اورآئندہ جدہ سیزن کے پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
’کائٹس کے ایس اے‘ کا آغاز جوشیلے نوجوانوں کے کے ایک چھوٹے سے گروپ نے کیا تھا جو جدہ کورنیش پر باقاعدہ میٹنگ کرتے تھے۔ یہ گروپ بتدریج وسیع ہورہا ہے۔ پتنگ بازی کے فروغ،کمیونٹی کی دیگر سرگرمیوں اور ایونٹس کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
 

شیئر: