Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں بارش متوقع

مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا- فوٹو عاجل
سعودی محکمہ شہری دفاع مکہ مکرمہ ریجن نے کے مطابق طائف، الکامل، اضم، میسان، اللیث، القنفذة، المویہ، الخرمہ اور مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ کہیں کہیں درمیانے درجے کی ہوگی۔
بارش کا سلسلہ پیر تین فروری سے شروع ہوگا جو بدھ تک جاری رہے گا۔

شہری دفاع نے ماہرین کی بارش کے حوالے سے رپورٹوں پر انتباہ دیا ہے۔ فوٹوعاجل

عاجل ویب سائٹ نے مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی کے حوالے سے بتایا ’ بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ بعض علاقوں میں سیلابی کیفیت ہوگی۔ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی‘۔
محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ پیر، منگل اور بدھ کو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔نشیبی علاقو ں میں جانے سے گریز کیا جائے ۔
محکمہ شہری دفاع نے محکمہ موسمیات کے ماہرین کی بارش کے حوالے سے رپورٹوں پر انتباہ جاری کیا ہے۔
دریں اثناءماہرین موسمیات نے توقع بھی ظاہر کی ’ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔
موسمیات کے ماہر نزیہ الحیزان نے کے مطابق’ خراب موسم کی شروعات گردو غبار کے طوفان سے ہوگی۔ اس کے بعد سردی کی لہر آئے گی۔سردی کی لہر شمالی علاقہ جات میں 72گھنٹے تک جاری رہے گی‘۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: