Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں پانچ افراد کی ہلاکت معمہ بن گئی 

 پولیس واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کر رہی ہے (فوٹو: پکسابے) 
مصر میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی اجتماعی ہلاکت نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا۔ خاندان کے پانچ افراد کی پھانسی زدہ لاشوں کا معمہ حل نہ ہو سکا۔
مصری اخبار 'البوابہ نیوز' کے مطابق مصر کے شمالی علاقے کی البحیرہ کمشنری کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پانچ افراد پر مشتمل خاندان کی لاشیں گھر میں پڑی ہیں۔ پولیس ٹیم جب واقعے کی جگہ پر پہنچی تو پھندا لگی لاشیں کمرے کی چھت سے لٹک رہی تھیں۔
پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’واردات کے بارے میں ابھی تک کچھ علم نہیں ہو سکا۔ گمان ہے کہ یہ اجتماعی خودکشی بھی ہو سکتی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی ذرائع سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد انہیں سرد خانے میں رکھوا دیا ہے جبکہ واقعے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر: