Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپاٹ فکسنگ، ناصرجمشید کو سترہ ماہ قید

ناصر جمشید نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔فوٹو:سوشل میڈیا
پاکستان کے سابق کرکٹر ناصر جمشید کو ٹی ٹوئنٹی سپاٹ فکسنگ کیس میں ساتھی کرکٹرز کو رشوت دینے کی سازش کا جرم ثابت ہونے پر سترہ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
 سابق کرکٹر ناصر جمشید نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔
 اے ایف پی کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے بعد ناصر جمشید اور دو دیگر افراد 36 سالہ یوسف انور اور 34 سالہ محمد اعجاز کوگزشتہ برس فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے یوسف انور نے اس منصوبے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہیں تین سال چار ماہ اورشمالی انگلینڈ کے محمد اعجاز کو دو سال چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تینوں نے پچھلی سماعت پر سازش میں اپنے کردار کا اعتراف کیا تھا۔

تینوں نے پچھلی سماعت پر سازش میں اپنے کردار کا اعتراف کیا تھا۔
 انگلینڈ کی مانچسٹر کراون کورٹ کے جج رچرڈ مانسل نے سزا سناتے ہوئے کہا’بدقسمتی سے بدعنوانی کا یہ طریقہ ایک طویل عرصے سے کرکٹ کے کھیل میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہے‘۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے سینیئرتفتیشی افسر آئن مک کونیل نے سماعت کے بعد کہا ’ان افراد نے پروفیشنل اوربین الاقوامی کرکٹ تک اپنی رسائی کے استحقاق کو میچوں میں کرپشن کے لیے استعمال کیا اور اپنے مالی مفاد کے لیے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے‘۔

 

شیئر: