Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی کے کپتان پاکستان آنے کو بے تاب

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں سیزن 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ 21 فروری کو پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے لیے صرف شائقین کرکٹ ہی نہیں پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز بھی پرجوش ہیں۔ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور آل راؤنڈر لیام ڈاسن نے اردو میں ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ پاکستان آنے کو بے تاب ہیں۔
ڈیرن سیمی نے ٹویٹ کیا کہ ’پی ایس ایل سیزن فاِئیو پاکستانیوں کے لیےبہت اہم ہے، پشاور زلمی کا دوبارہ حصہ بننے اور پاکستان آنے کو بے تاب ہوں۔‘
آل راؤنڈر لیام ڈاسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے شیدائی ہیں۔ لیام ڈاسن کا کہنا تھا کہ ’ السلام و علیکم پاکستان! میں جلد پاکستان آ رہا ہوں، آپ سب تیار ہیں؟‘

 

انہوں نے لکھا کہ ’چپلی کباب اور دم پخت کا سوچ کر منہ میں پانی آ رہا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان آنے کا انتظار کر رہا ہوں۔‘
پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے جیتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں سیزن 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔  پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جبکہ 21 فروری کو پشاور زلمی نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز سے مقابلہ کریں گے۔

شیئر: